حصار کی مقامی عدالت نے معشوقہ کو خودکشی کرنے کےلئے اکسانے کےقصوروار عاشق
سمرن کو پانچ سال کی قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت میں چلے معاملے کے مطابق سرسا کے ڈبوالی میں
واقع بھاروکھیرا گاؤں کے
اوم پرکاش کی شکایت پر شہر تھانہ پولیس نے معاملہ درج کیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ایک ڈاکٹر نے اس کی بیٹی کو حصار میں کھولے گئے ایکیوپریشر کلینک میں نوکری پر رکھاتھا۔